تازہ ترینفن فنکار

اکشے کمار کی فلم’’برادرز‘‘ سال کی دوسری تیز ترین کمائی والی فلم بن گئی

ممبئی(نمائندہ شوبز)بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اور اداکار سدھارت ملہوترا کی فلم’’برادرز‘‘ نے 3 دن میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن ملہوترا کی فلم ’’برادرز‘‘ 2 باکسر بھائیوں کی کہانی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں اداکار اکشے کمار، سدھارت ملہوترا، جیکی شروف اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ بالی ووڈ فلم شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جب کہ فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 3 دن میں تیزی سے 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے بعد سال کی دوسری تیز ترین کمائی والی فلم بن گئی ہے تاہم باکس آفس پر فلم کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے۔فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 15.20 کروڑ ، دوسرے روز21.43 کروڑ اور تیسرے روز15.45 کروڑ بزنس کرکے مجموعی طور پر 52.08 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  4ملین روپے کی لاگت سے چنیوٹ فیصل آباد روڈ انٹری گیٹ کا سنگ بنیاد ڈی سی او چنیوٹ نے رکھ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker