پاکستانتازہ ترین

پہلے انکار پھر اقرار،مولانا نے نائن زیرو جانے کی حامی بھر لی

کراچی(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل 11بجے نائن زیرو جائیں گے، جہاں وہ متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی ارکان کو منانے کی کوشش کریں گےکہ وہ اپنے پارلیمنٹ سے استعفے واپس لے لیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ان کا روایتی استقبال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ظہرانے میں بہت کچھ ہوگا، حلیم تو لازمی ہوگی۔اس سے قبل مولانا کی آج کراچی آمد کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع تھی ،ایم کیو ایم کی جانب سے یہ ملاقات اپنے مرکز نائن زیرو پر کرنے اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کرنے پر اصرار پر کل تک ملتوی کردی گئی تھی۔ بعد ازاںمتحدہ قومی موومنٹ اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات کا وقت اور مقام طے پاگیا، مولانا فضل الرحمن کل دن 11بجے نائن زیرو پہنچیں گے۔ جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی بھی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہوں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار اور کنور نوید ان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button