پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی، ڈرائیورجاں بحق

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل پر موٹرسائیکل پرسوار سات سے آٹھ ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے رشید گوڈیل شدید زخمی ہوگے،جبکہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا، رشید گوڈیل کوابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل قاتلانہ میں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق رشید گوڈیل کو تین گولیاں لگیں ہیں، جس کو نکال نے کے لیے آپریشن شروع کردیا،جبکہ حکام نے انکے ڈرائیور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما اورکارکنان کی بڑی تعداد میں اسپتال پہنچانا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم اور مولانا فصل الحمٰن کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کو روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ایک شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker