پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا 10 سالہ مغوی بیٹا بازیاب

باجوڑ ایجنسی(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے سید حسین شاہ کو گزشتہ روز اغوا کرلیا گیا تھا جسے باجوڑ ایجنسی سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اخونزادہ چٹان کے بیٹے کی اغوا کی خبر کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایف سی کے جوانوں کی بڑی تعداد نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرتے ہوئے مغویوں کی تلاش شروع کردی تھی تاہم سخت چیکنگ اور ناکہ بندی کے باعث اغوا کار سید حسین شاہ کو تحصیل خارکے علاقے شہدا چوک میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ فورسز نے اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے علاقے بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  جماعۃ الدعوۃکیخلاف اقدامات،ٹرمپ اور مودی کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker