پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کی یقین دہانی کرادی

dr. aafia پشاور(ڈیسک رپورٹر) امریکہ میں قیدڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے90دن کے اندرعافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔آفیسر میس میں خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ ہے دسمبر 2012ءاور رواں ماہ فون پر15 منٹ فون پربات ہوئی تھی ،وہ ذہنی طور پرمکمل ٹھیک ہے البتہ ان کی صحت خراب ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سیاسی عزم نہ ہونے کی وجہ سے عافیہ صدیقی پاکستان نہ آسکی، اب سب کچھ پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر پشین کی خسرہ سے جانبحق بچوں کے والدین سے تعزیت

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker