پاکستانتازہ ترین

صدر، وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(بیوروچیف)ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حکومت میں شامل تمام جماعتوں سمیت حزب اختلاف کے رہنماوں کا اظہار مذمت،جبکہ صدر، وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی رہنماوں کی رشید گوڈیل کی صحت یابی کے لئے دعائیں۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے رشید گوڈیل کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے حملہ آووروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےرشید گوڈیل پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کی صحتیابی کی دعا کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے، جبکہ ترجمان چئیرمین پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی زندگی کے لئے دعا گو ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمرسمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کیجانب سے بھی واقع کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے کو چئیرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی ایم کیوایم کے رہنما پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر امور کشمیر برجیس طاہر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کو افسوسناک قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قراقرم ٹرین اوررکشہ حادثہ:ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوارتھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker