تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:معمولی تنازعہ پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بیس سالہ نوجوان کو قتل کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)معمولی تنازعہ پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ۔ ون فائیو پر کال کرتے رہے مگر کسی نے اٹینڈ نہ کی اطلاع کے باوجود تین گھنٹے تک بے یارو مدد گار دھوپ میں کھڑی گلتی سڑتی رہی مقامی پولیس موقع پر دیر سے آ ئی ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی بستی دھاناں کھوکھراں میں معمولی تنازعہ پر مخالفین نے فاروق وغیرہ نے اندھا دھند کر کے بیس سالہ نوجوان رفاقت کو قتل کر دیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔قاتل موقع سے فرار ہو گئے مقتول کے ورثا ون فائیو پر کال کرتے رہے مگر کسی نے کال نہ سنی بلاآخر انہوں نے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع دی مگر مقامی پولیس بھی کافی دیر کے بعد موقع پر پہنچی اتنی دیر لاش دھوپ میں پڑی بے یارو مدد گار گلتی سڑتی رہی ۔مقتول کے رشتے داروں نے پولیس کی بے حسی پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کنٹینرسے نکل کربلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker