تازہ ترینکھیل

چیئرمین پی سی بی کو 2 کرکٹرز مشیر مقرر کرنے کی منظوری

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں چیئرمین کو دو کرکٹرز مشیر کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ مشیر مختلف امور میں چیئرمین کو ماہرانہ رائے دیں گے۔ گورننگ بورڈ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے لیکن انہیں ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینتیسویں اجلاس میں چیئرمین بورڈ کو کرکٹ امور میں ماہرانہ رائے حاصل کرنے کے لیے دو کرکٹرز مشیروں کی خدمات لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ مشیر گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بھی شرکت کرسکیں گے لیکن انہیں کسی مسئلہ پر ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا۔ حال ہی میں بورڈ کو کئی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں پاکستان سپر لیگ کی تاریخیں اور ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا نظام شامل ہے۔ بورڈ آف گورنرز نے مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بورڈ کے سربراہ کو دو مستند سابق کرکٹرز کی خدمات بطور مشیر حاصل کرنے کی منظوری دے دی جو کرکٹ سے متعلق امور میں چیئرمین کو ماہرانہ مشورے دیں گے۔یہ مشیر گورننگ بورڈ اجلاس میں بھی مشاورت کے لیے شرکت کرسکیں گے لیکن انہیں ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ مستقبل کے اہم فیصلوں میں ان مشیروں کا کردار بہت اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس کالاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پردوافراد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker