پاکستانتازہ ترین

متحدہ استعفے واپس لینے کے لیے تیار ہے، مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے انہیں ایم کیو ایم کے انیس مطالبات پیش کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری عمل کا حصہ رہنا چاہتی ہے۔ مذاکرات کا آئندہ دور اسلام آباد میں ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ فضل الرحمان نے استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کا استعفوں کی واپسی سے متعلق رویہ مثبت تھا۔ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو اعتراض نہیں لیکن وہ کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے کے بعد مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے۔ اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس معاملے میں پوری دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی ہم آہنگی، جمہوریت کے استحکام اور مفاہمت کے لیے مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  مانگا منڈی کے قریب بس الٹنے سے 12 مسافر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker