تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:انتظامیہ نے پریس کلب چونیاں کو نہ کھولا تو ہم پریس کلبوں کے سامنے دھرنے دیں گے ۔ملک عبدالحفیظ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پریس کلب بھائی پھیرو سمیت درجنوں صحافیوں کی طرف سے چونیاں پریس کلب میں انتظامیہ کی غنڈا گردی کی شدید مذمت ۔ انتظامیہ نے پریس کلب چونیاں کو نہ کھولا تو ہم پریس کلبوں کے سامنے دھرنے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پریس کلب بھائی پھیرو کے ہنگامی اجلاس میں پاس کی گئی ایک قرار داد کے ذریعے کیا گیا ۔صدر پریس کلب ملک عبد الحفیظ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پاس کی گئی قرار داد کی تفصیلات بتاتے ہوئے سرپرست حاجی محمد رمضان نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ روز اے سی چونیاں اور ٹی ایم او چونیاں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ضلع بھر میں سب سے پرانی پریس کلب کو سیل کر دیا اور پریس کلب کے دروازے صحافیوں کے لئے بند کر دئیے یہ سب کچھ انتظامیہ نے اس وجہ سے کیا کہ چونکہ صحافی تحصیل انتظامیہ کی کرپشن اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف خبریں لگا رہے تھے اور انتظامیہ نے صحافیوں کو حق اور سچ بولنے سے منع کرنے کے لئے پریس کلب کے دروازے صحافیوں کے لئے بند کر دیے بھائی پھیرو کے صحافیوں نے تحصیل چونیاں کی انتظامیہ کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے پریس کلب کے دروازے نہ کھولے تو وہ احتجاجی مظاہرے کریں گے

یہ بھی پڑھیں  ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، 12 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker