تازہ ترینعلاقائی

للیانی:وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ تھے،سعید احمد بھٹی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ تھے انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور پنجاب میں امن کے قیام کے لئے جاری مشن میں اہم کردار تھا ،ان کی شہادت سے ملک ایک انتہائی نڈر ،دیانتدار اور بہادر ہیرو سے محروم ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دہشت گردوں کی طرف سے بار ہا دھمکیوں کے باوجود اپنے عظیم مقصد پر ڈٹے رہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ میں اپنی جان کا نذارنہ پیش کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک کا ہر محب وطن شہری کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بقائے امن کی یہ جدوجہد جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:نقاب پوش ڈاکوگھروالو ں کو یرغمال بنا کرزیوراورنقدی رقم لوٹ کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker