تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:گن پوائنٹ پر موبائل اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے تین افراد پولیس کے شکنجے میں

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار )گن پوائنٹ پر موبائل اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے تین افراد پولیس کے شکنجے میں،قبضہ سے تین عدد موٹرسائیکل ، موبائل ، اے ٹی ایم کارڈ اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گئی،گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری،جرائم کی بخ کنی کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے،شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ایس ایچ او تھانی سٹی واہ کینٹ کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق سی پی او کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ،جنہوں نے تیکنیکی بنیادوں پرکام کر کے علاقہ مٰں عرصہ دراز سے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے گروہ کے تین افراد کو گرفتار کرلیا،دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،تفتیشی افسر ایس آئی مجید احمد نے کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ نے ہری پور کوٹ نجیب اللہ ، اے سی واہ ، واہ کینٹ کے علاقوں نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل چھینے تھے پولیس نے تین موٹڑ سائیکل برآمد کئے جبکہ قبضہ سے دو عدد پسٹل تیس بور درجنوں راونڈ ، اے ٹی ایم کارڈ اور 35 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ، پولیس کے مطابق گورہ کا سرغنہ اختر عباس جو مستریوں کا کام کرتا ہے اور اس نے جرائم کی غرض سے مختلف علاقوں میں اپنے گینگ بنا رکھے ہیں موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،گرفتار ملزمان میں نقاش اعظم ساکن لوسر شرفو،محمد عمران ساکن لوسر شرفو،شبیہ الحسنین ساکن ضلع اٹک ،شامل ہیں پولیس نے زیر دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،ایس ایچ او یاسر مطوب کیانی کا کہنا تھا کہ گینگ میں شامل محمد عمران گونگا بہرا ہے جبکہ جرائم کی پلاننگ میں اسکا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے ومٹر سائیکلوں میں ایک عدد ہنڈا ون ٹو فائیو،اپلائنڈ فار،ایک موٹر سائیکل 125 جو کہ ہری پور کے علاقہ کوٹ نجیب اللہ سء گن پوائنٹ پر چھینا گیااور ایک عدد موٹر سائیکل جو کہ اے سی واہ سے چھینا گیا شامل ہیں ایس ایچ او یاسر مطلوب کیانی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شہری بلا جھجک اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کریں پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرے گی ،علاقہ کو جرایم سے پاک کرنا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے

یہ بھی پڑھیں  پی اے سی چیئرمین شپ: حکومت نے فیصلے کا اختیار اپوزیشن لیڈر کو دیدیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker