پاکستانتازہ ترین

اداکارہ اور سیاستدان مسرت شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نوشہرہ  (بیوروچیف)مقامی پشتو  اداکارہ مسرت شاہین قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئی، جب کہ ان کی والدہ  شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شوبرہ چوک پر مقامی پشتو مسرت شاہین اپنی والدہ کے ہمراہ گھر جا رہی تھی کہ نامعلوم گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں، حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مسرت شاہین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ حملے میں ان کی والدہ بھی زخمی ہوئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

یہ بھی پڑھیں  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مبینہ بھارتی سرحد عبور کر نے والے دو سمگلروں کو 14روز جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker