تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:نا معلوم چوربدرپوراور بیدیاں سے دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارکر فرار

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)نا معلوم چور بدر پور اور بیدیاں سے دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارکر فرار،نا معلوم چور مختلف دیہات میں جا کر ایک رات میں دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتار لیتے ہیں،ابتک وڈانہ، دفتوہ، وہیگل، بستی غریبو والی،بدر پور اور بیدیاں سے دس گدھے چوری ہو چکے ہیں، تا حال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے والے گینگ کی سر گرمیاں جاری، گزشتہ رات نا معلوم چور بدر پورسے ملک خلیل اور بیدیاں سے دلشاد کے گھر وں سے دو گدھے چوری کرکے ویرانے میں لیجا کر انہیں ہلاک کرکے ان کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے، نا معلوم چور گینگ ایک رات میں دوگدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے میں مصروف عمل ہے، اس سے قبل دو گدھے وڈانہ سے، دو دفتوہ سے، دو وہیگل سے ، دو بستی غریبووالی سے چوری ہو چکے ہیں، نا معلوم چور گینگ کی کاروائیوں کی وجہ سے غریب مزدور پیشہ افراد سخت پریشان ہیں انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے والے گینگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کالمسٹ سردارعرفان طاہر ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker