تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ:قلم کی طاقت بندوق کی طاقت سے بڑھ کر ہے،ملک سعداللہ ترین

کوئٹہ( نمائندہ پاک نیوز)قلم کی طاقت بندوق کی طاقت سے بڑھ کر ہے صحافیوں پر مزید ظلم و ستم برداشت نہیں کرسکتے معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت اور پیغمبرانہ پیشے سے منسلک صحافت کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے صوبہ بھرکے صحافی حقیقی نمائندہ تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں صحافیوں کو کمزور نہ سمجھا جائے معاشرتی برائیوں کی نشاندہی پر صحافیوں کو ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی چیئر مین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین کی زیر صدارت ہونیوالی مشاورتی کونسل کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے صحافی کئی مسائل اور عدم تحفظ کے شکار ہیں آئے روز سرکاری آفیسران بلخوص پشین میں ایکسین بی اینڈ آر فاروق ترین کی جانب سے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہے لیکن افسوس حکومت کے ہاتھ ان صحافت دشمن عناصر کے گریبان تک نہیں پہنچ پاتے تاریخ گواہ ہے کہ ایک طرف کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے صحافیوں نے علاقائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے جام شہادت نوش کئے اور کچھ صحافیوں کو اغواء کرکے شہید کردیا گیا ہم موت سے ڈرنے والے نہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو حق و سچ لکھنے کی سزا روز اول سے مل رہی ہے چاہئے کچھ بھی ہو صحافی اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل اور معاشرتی برائیوں کیخلاف جنگ جاری رکھے گی ملک کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے لیکن بدقسمتی سے ہردور حکومت میں صحافیوں پربے انتہاء ظلم ڈھائے گئے انہوں نے کہاکہ حکومت شہید صحافیوں کے لواحقین کو معاوفہ اور صحافیوں کو مراعات کی فراہمی کیلئے سنجید گی سے اقدامات نہیں اٹھارے کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز صحافیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئیگی اجلاس میں سینئر نائب صدر خلیل اللہ موسیٰ خیل ،محمد عارف بلوچ،اسماعیل بلوچ،عبدالصمد ترین،فضل محمد جاجک ، سعید محمد دومڑ،عبدالخالق اچکزئی،باسط خان،نعمت اللہ نعمت،بلال عطار،وسیم احمد اور نجیب ترین نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  بے خوف کپتان اور خوف زدہ نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker