پاکستانتازہ ترین

پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا؛ دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دیدی

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹتے ہوئے دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کی قربانی بھی دے دی۔ دولت مشترکہ کی پارلیمانی کانفرنس 31 ستمبر سے 8 اکتوبرتک پاکستان میں ہونا تھا تاہم مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو دعوت نہ دینے پر بھارت نے دولت مشترکہ کی پاکستان میں ہونے والی پارلیمانی کانفرنس کے لئے لابنگ شروع کردی تھی لیکن پاکستان نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دے دی جب کہ پاکستان کا موقف ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اس لئے کانفرنس میں بھارت کے تمام اسپیکرز کو دعوت دی گئی ہے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج پریس کانفرنس کے دوران دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی نہ کرنے کی وجوہات سے متعلق بتائیں گے اور اس کے پس پردہ بھارت کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔واضح رہے کہ دولت مشترکہ کے تمام ممالک کے اسپیکرز کو پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی جس میں متنازع علاقہ ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو پاکستان کی جانب سے مدعو نہیں کیا تھا جس پر بھارت نے پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد نہ کرانے کے لئے لابنگ شروع کردی تھی تاہم پاکستان کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف پر ڈٹ گی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  احتساب کا ترازو۔۔قوم کے لئے امید کی کرن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker