تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:لوگوں کے پاس حلقہ بندی کی فائنل فہرست نہیں ایسے میں بلدیاتی الیکشن ایک ڈھونگ ہونگے ،امیدواران پھولنگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حلقہ بندیوں کے مطابق ووٹر فہرستوں کی تیاری ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔لوگوں کے پاس حلقہ بندی کی فائنل فہرست بھی موجود نہیں ایسے میں بلدیاتی الیکشن ایک ڈھونگ ہونگے ۔ماضی میں سیکورٹیاں جمع کرانے والوں کے کروڑوں روپے کے بارے میں بھی واضح فیصلہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بلدیاتی الیکشن لڑنے والے مقبول حسین ،چوہدری محمد اصغر ، داؤد پرویز اور ملک عباس نے اپنے علیحدہ علیحدہ اخباری بیانات میں کیا ان راہنماؤں نے کہا کہ ابھی تک حلقہ بندی کی فائنل فہرستوں کا عوام کو کچھ علم نہیں کیونکہ قانون کے مطابق ان فہرستوں کو مقامی یونین کونسلوں میں آویزہ کیا جانا ضروری تھا ۔کئی لوگوں نے مقامی یونین کونسلوں کے دفاتر میں جا کر فائنل حلقہ بندی کی فہرستوں کو دیکھنے کے لئے رجوع کیا مگر وہاں سے انہیں مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑا اور متعلقہ عملہ نے کہا کہ انکے پاس حلقہ بندی کی کوئی فہرستیں ابھی تک نہیں آ ئیں دوسری طرف حلقہ بندی کے مطابق کانٹ شانٹ کر کے وارڈ وائز اور حلقہ وائز انتخابی فہرستوں کی تیاری بھی ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ۔ وارڈ وائز انتخابی فہرستوں کی عدم موجودگی میں نمائندے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرا سکیں گے ،ان راہنماؤں نے الیکشن کمیشن آ ف پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان سے پہلے پہلے فائنل حلقہ بندی وارڈ وائز انتخابی فہرستوں کو تیار کر کے وسیع پیمانے پر مشتہر کیا جائے تاکہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے آ سانی سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر ا سکیں ۔ان راہنماؤں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں سیکورٹی جمع کرانے والوں سے دوبارہ سیکورٹی نہ لی جائے اور جو لوگ انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے انہیں انکی کروڑوں روپے کی سیکورٹیاں واپس کی جائیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام کسانوں کی مالیاتی آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں سیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker