پاکستانتازہ ترین

حکومت کا یوم دفاع کی 50ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف)چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے پچاس برس مکمل ہونے پر حکومت نے یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ قومی سطح پر جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے انتظامات کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی۔ یوم دفاع کے انتظامات کیلئے قائم کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پرویز رشید اورعبدالقادر بلوچ شامل ہیں، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، پاک فوج اور بزرگوں کی قربانیوں کو نئی نسل میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات پرویزرشید کو سونپ دی گئی، اس موقع پر خصوصی پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے، جنگ ستمبر میں سپاہیوں اور قوم کا لہو گرمانے والے ادیبوں، شاعروں، گلوکاروں کے ساتھ پروگرام تیار کئے جائیں گے، چھ ستمبر کے دن کا آغاز مساجد میں امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، جب کہ وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے

یہ بھی پڑھیں  میڈم نور جہاں کو ہم سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker