تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:عمران ٹائیگر فورس کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

دیپالپور(نامہ نگار) عمران ٹائیگر فورس کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ،تحریک انصاف ملک سے ظلم و زیادتی کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی،سید عباس رضاو دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رعمران تائیگر فورس کے زیراہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں چوہدری طارق ارشاد،سیدعباس رضا رضوی،خلیل الرحمان کاکڑ راؤ قیصر علی خان اور عمران تائیگر فورس کے تحصیل اور ضلع اوکاڑہ کے مرکزی عہدیداران راؤاسد سہیل،قاری حفیظ اللہ بلوچ میجر (ر)احمد،ڈاکٹر غلام مصطفےٰ،اعجاز احمد بھٹی،چوہدری اللہ نواز ،چوہدری محمداکرم بھٹہ،محمداشرف بھٹی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمران تائیگر فورس پاکستان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہے اور انشااللہ اس بلدیاتی الیکشن میں ہم بھرپور جوش و جذبے سے شرکت کریں گے اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے سابقہ انتخابات کی غلطیوں کو اب ہرگز نہیں دہرایا جائے گا ملک میں جس طرح لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے اور ظلم کی اندھیر نگری مچی ہوئی ہے اس سے صرف اور صرف تحریک انصاف ہی قوم کو نجات دلاسکتی ہے مقررین کا کہناتھا کہ ملک کو جاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی نظام نے تباہ کیا ہم اس کی بجائے ملک میں امیر و غریب کیلئے یکساں اور انصاف پر مبنی نظام قائم کریں گے اور پاکستان کو قائد و اقبال کے خوابوں کے مطابق بنا کردکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جعلی ڈگری سکینڈل: شعیب شیخ اور کمپنی ملازمین کو 7 سال قید کی سزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker