تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے معذوروں کو درپیش مشکلات دور کی جائیں،قاسم علی

دیپالپور(نامہ نگار) معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے معذوروں کو درپیش مشکلات دور کی جائیں،ڈی ایچ کیو میں ماہانہ معائنہ بورڈ معذوروں کیساتھ جانروں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے خدمت کارڈ میں تاخیر سے معذورافراد کو سخت مایوسی ہوئی ،خدمت کارڈ مسلسل نظراندااز کئے جانیوالے معذورافرادکیلئے امید کی ایک کرن ہے جلد اجراء یقینی بنایاجائے ان خیالات کا اظہار انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے صدر،سینئر نائب صدر قاسم علی اور جنرل سیکرٹری ظفرسیال نے اوکاڑہ ڈی ایچ کیو میں معذورافراد کو معذوری سرٹیفکیٹ بنوانے کے حوالے سے درپیش شدید مشکلات اور خدمت کارڈ کی تقریبات منسوخ ہونے پر اپنے ردعمل میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں معذورافراد کے سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے صرف ایک دن مختص کیاگیا ہے جو کہ ناکافی ہے اس دن یہاں سینکڑوں معذور جانوروں کی طرح شدید حبس اور گرمی میں بیٹھے ہوتے ہیں ان کیلئے سائے اور پانی کا انتظام تو دور کی بات ان کیلئے بیٹھنے تک کا انتظام نہیں ہوتا دوسری جانب معائنہ بورڈ معذورافراد کیساتھ انتہائی تضحیک آمیز رویہ اپناتا ہے اعلیٰ حکام معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے ہر ہفتے معائنہ بورڈ بٹھائیں اور ان کیلئے مناس انتظامات بھی کئے جائیں علاوہ ازیں خدمت کارڈ تقریبات کی منسوخی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ غیرمناسب حکومتی و معاشرتی رویوں اور مسلسل نظرانداز کئے جانے کے باعث پاکستان میں معذورافراد کا احساس تنہائی و احساس محرومی کا شکار ہوچکے ہیں ایسے میں ان کیلئے خدمت کارڈ کا اجراء یقینی طور پر ایک اچھی خبر ثابت ہوا مگر چودہ اگست کو منعقد ہونیوالی یہ تقریبات بھی نامعلوم وجوہات کی بناپر منسوخ کردی گئیں جس سے معذورافراد کو شدید مایوسی ہوئی ہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ خدمت کارڈ کے اجراء کو جلد از جلد یقینی بنائے تاکہ معذورافراد کو کسی حد تک تو ریلیف مل سکے

یہ بھی پڑھیں  بادل چھٹ جائیں گے !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker