پاکستانتازہ ترین

شمالی ویرستان میں فورسزکی فضائی کارروائی کے دوران 43 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(بیوروچیف)شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 43 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے غرالہ مئی اور شوال میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران غرالہ مئی میں 28 جبکہ شوال میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے جاں بحق ہونے کے بعد شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک مرتبہ پھرتیزی آئی ہے اور گزشتہ 4 دنوں میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ سیاسی یتیم ہی ہو گیا،حکمران منظرعام سے غائب ہو گئے ہیں، خان نیاز خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker