پاکستانتازہ ترین

پاکستان کاحریت قیادت سے ملاقات کےمعاملے پرسمجھوتہ نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان نے حریت قیادت سے ملاقات کےمعاملے پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کافیصلہ کرتےہوئےکہاہےکہ بھارت کےساتھ بات چیت کے معاملے پر کشمیر ی قیادت کومکمل اعتماد میں لیاجائےگا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان اوربھارت کےسلامتی مشیروں کی ملاقات اورآئندہ کےمذاکراتی عمل سے متعلق امورپرغورکیاگیا ۔ذرائع کےمطابق اس موقع پرکہاگیاکہ پاکستان مذاکراتی عمل کےحق میں ہےلیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہاہے ، کشمیری قیادت سے نہ ملنے کابھارتی تقاضہ قبول نہیں ۔ اجلاس میں کہاگیاکہ پاکستان کشمیر سمیت دوطرفہ امور صرف بات چیت سے حل کرنا چاہتاہے اورکسی بھی طور پر کشمیر پر اپنے دیرینہ موقف سے دستبردارنہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر : کراچی میں نجی چینیلز پر دہشت گردو ں کے بم حملوں کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker