پاکستانتازہ ترین

این اے 122 دھاندلی کیس، فیصلہ 2 بجے کے بعد سنایا جائے گا

لاہور(پاک نیوز)این اے ایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سنتالیس میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ دو بجے کے بعد سامنے آئے گا،الیکشن ٹربیونل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔۔پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد الیکشن کمیشن آفس کے باہر جمع ہیں جو اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کر رہی ہے۔ الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک نے این اے ایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سنتالیس مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، فیصلہ آج دوپہر دو بجے کے بعد سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن آفس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہیں جو اپنے لیڈران کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر کارکن پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن منگوا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:اہل خانہ شادی پر گئے ہوئے تھے، نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker