تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی او کابابا فرید شوگرملزاورعبداللہ شوگرملز کو واجب الادارقم کی ادائیگی کاحکم

downloadاوکاڑ(محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفسیر احسان بھٹہ نے گنا کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے بابا فرید شوگر ملز، عبداللہ شوگر ملز کو واجب الادارقم کی ادائیگی ایک ہفتہ کے اندر کرنے کا حکم دیا مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کین کمشنر کو سفارش بھیج کر ملز کے لائنس منسوخ کروا دیئے جائیں گے اس بات کا فیصلہ ضلع بھر کے متاثرہ کاشتکاروں کے اجلاس میں کیا گیا جس میں شوگر ملز کے نمائندوں ،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیرمحمد شیروات ،ڈی ڈی او زراعت شہبازاختر، انفارمیشن آفسیر حماد احمد چیمہ ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ای ڈی او زراعت نے ڈی سی او کو بتایا کہ بابا فرید شوگر ملز کے ذمہ 70 لاکھ روپے اور عبد اللہ شوگر ملز کے ذمہ 30 لاکھ روپے کی رقم واجب الاداہے ،ڈی سی او نے چھوٹے کاشتکاروں کو رقم کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 30مئی تک چھوٹے کاشتکاروں کے استحصال کو برداشت نہیں کیا جائے گا شوگر ملز کے نمائندوں نے ڈی سی او کو یقین دہانی کروائی کہ مقررہ مدت تک کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی کر دی جائے گی ڈی سی او نے کہا کہ کاشتکار شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت سے فوری رابطہ کریں

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker