بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی حکومت نے خواتین کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا

ریاض(ڈیسک نیوز)سعودی عرب کی حکومت نے اپنی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا ہے جس کے بعد ان کی ووٹر کی حیثیت سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم وہ ابھی بھی تنہا پاسپورٹ یا بینک اکاؤنٹ نہیں بنا سکتیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت کے خواتین کو ووٹ کے حق دیئے جانے کے بعد خواتین بڑی تعداد میں اپنے ووٹ رجسٹر کرا رہی ہیں تاکہ وہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ملک کے فیصلوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ سعودی حکومت کے اس اہم فیصلے کے بعد خواتین نہ صرف خود کو ووٹر کی حیثیت سے بلکہ امیدوار کی حیثیت بھی 30 اگست تک رجسٹر کرا سکیں گی۔خواتین کو ووٹ کا حق دینے کے اقدام کی سب سے پہلے منظوری سابق سعودی فرماں روا کنگ عبداللہ نے 2011 میں دی تھی جب کہ 2013 میں انہوں نے شاہی فرمان کے ذریعے کسلٹیٹو کونسل کو حکم دیا کہ وہ سعودی پارلیمنٹ میں 20 فیصد خواتین کا حصہ مقرر کرے جس کی اب باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 نومبر کوطلب کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker