تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل میں واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے غریب محنت کش ہزاروں روپے مالیت کے گھوڑاسے محروم ہو گیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے) داؤدخیل میں واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے غریب محنت کش ہزاروں روپے مالیت کے گھوڑاسے محروم ہو گیا اب مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی بھی کمانا مشکل ہو گیا تفصیلات کے مطابق محلہ داؤ خیل میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں اور آندھی کے باعث بجلی کی تار گلی میں گر گئی محلہ مکینوں نے کئی بار محکمہ واپڈا کے اہلکاروں کو اطلاع دی لیکن ان نہ کوئی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے جہانگیر نامی غریب محنت کش اپنے گھوڑا لیکر مزدوری کے لیے نکلا تو اس کا گھوڑا بجلی کی تار پر چڑھا گیا جس کی وجہ سے تار میں بجلی کے کرنٹ نے موقع پر ہی گھوڑا کو ختم کر دیا جبکہ محنت کش کو جھٹکا لگنے سے وہ نیچے گر گیا جس سے ا سکی جان بچ گئی جب کہ ا سکا ہزاروں روپے مالیت کا گھوڑا جو اس کی مزدوری کا واحد ذریعہ تھا مر گیا اہل محلہ کے مکینوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا اور ایکسین واپڈا سے مطالبہ کیا کے اس میں ذمے دار واپڈا اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور غریب مزدور جہانگیر کے ہونے والے نقصان کا محکمہ واپڈا ازالہ کرئے اگر کوئی قیمتی انسانی جان اگر جائع ہو جاتی تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا اور اس کا ازالہ کوئی کر سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں  مولاناعبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker