تازہ ترینفن فنکار

آج اشفاق احمد کی برسی منائی جارہی ہے

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)آج اردو اور پنجابی کے نامور ادیب، افسانہ و ڈرامہ نگار، دانشور، براڈ کاسٹر اور صوفی جناب اشفاق احمد کی گیارہویں برسی ہے ۔ اشفاق احمد22 اگست 1925ءکومکتسر ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے دیال سنگھ کالج اور اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ داستان گو اور لیل و نہار نامی رسالوں کے مدیر رہے اور 1966ءسے 1992ءتک اردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ ان کے افسانوی مجموعے ایک محبت سو افسانے،اجلے پھول، سفر مینا، پھلکاری اور سبحان افسانے کے نام سے شائع ہوئے۔ انہوں نے 41 برس تک ریڈیو کے مشہور ڈرامہ سیریل تلقین شاہ کا اسکرپٹ بھی لکھا اور اس میں صداکاری بھی کی۔ اشفاق احمد نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز تحریر کئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز عطا کیے تھے ۔اشفاق احمد 7ستمبر 2004ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور ماڈل ٹاﺅن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker