پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کی تقاریر،بیان، سرگرمیاں اور تصاویر ٹیلی کاسٹ اور شائع کرنے پر پابندی

لاہور(پاک نیوز)لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر،بیان،سرگرمیاں اور تصاویر ٹیلی کاسٹ اور شائع نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر کی سربراہی میں فل بنچ نے الطاف حسین کیخلاف بغاوت کے مقدمے کے اندارج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الطاف حسین کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ ا لطاف حسین نے پاک افواج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیں،الطاف حسین کی فوج کے خلاف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ الطاف حسین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الطاف حسین کی تقریر،بیان،سرگرمیاں اور تصاویر ٹیلی کاسٹ اور شائع نہ کرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں ہیں۔ عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ سے الطاف حسین کی شہریت سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : صحافی کم وسائل ہونے کے باوجود اپنی جان پر کھیل کر ہر حقیقت سے عوام اور ارباب اختیار کو اگاہ کرتا ہے. رائے خالد سرور ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker