پاکستانتازہ ترین

بھارت نےحملے کی غلطی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز

اسلام آباد(پاک نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، مودی سرکار اپنی شرائط پر پاکستان سے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے، پاکستان اور افغانستان نے باہمی اعتماد سازی کے معاہدے پر دستخط کا فیصلہ کیاہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملے کی غلطی کی توبھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں چاہتا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت ڈی جی رینجرز کا اجلاس انتہائی اہم ہے، ملاقات میں جنگ بندی معاملے پر بات ہوگی، مناسب طریقہ کار طے ہونے سے ہی بھارت کی بلااشتعال فائرنگ میں کمی آئے گی۔ انکا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی شرائط پر پاکستان سے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے۔میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان نے باہمی اعتماد سازی کے معاہدے پر دستخط کا فیصلہ کرلیاہے، دورہ افغانستان میں پاکستان مخالف بیانات بند کئے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کی نومبر کے پہلے ہفتے میں افغان وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کرینگے،آپریشن ضرب عضب نے پاکستان مین دہشتگردی کا خاتمہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:چورساٹھ سالہ معذور شخص کی گائے لے اڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker