تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: سیوریج کے ابلتے گٹروں نے عوام کی نندگی اجیرن بنا دی

داؤدخیل (ضیانیازی سے) داؤدخیل میں سیوریج کے ابلتے گٹروں نے عوام کی نندگی اجیرن بنا دی محلہ شکور خیل میں جامع مسجد اور جنازہ گاہ کے ساتھ سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو نما زکی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا جب کہ جنازے کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے مسجد کے ساتھ شیر شاہ سوری روڈ پر سیوریج کا گندہ پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے جبکہ محلہ سالار کی مین گلی میں بھی سیوریج کے گٹر ابل رہے ہیں محلہ شیریف خیل میں بھی سیوریج کے گٹروں کا پانی گلیوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے اہل محلہ کو گزرنے میں بھی دقت کا سامنا ہے جبکہ سی او میونسپل کمیٹی داؤدخیل اپنے گھر بیٹھا ہے شہر کا چکر لگا نا بھی گوارہ نہیں کرتا جبکہ ٹی ایم او میانوالی سے داؤدخیل میں سکر مشین کا ہزاروں روپے کا بل لیا جا رہا ہے جس سے حکو مت کو ہر ماہ ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہا ہے داؤدخیل کے معززین نے کئی بار ٹی ایم او میانوالی ظفر اقبال کھوکھر کو بھی کہا اور ان کے پاس میانوالی جا کر انہیں بتایا لیکن افسوس کے ان کے کان پر جُوں تک نہیں رینگی جب کے سی او داؤدخیل بلال خان کہتا ہے کہ داؤدخیل کی سیوریج لائینیں میرے بس کی بات نہیں ہے اور میں داؤدخیل بطور سی او نہیں رہنا چاہتا ہوں داؤدخیل کے شہریوں نے ڈی آر او مصطفی شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر داؤدخیل میں بند سیوریج لائینوں کو کھول کر عوام کو اس عذاب سے نجات دالائی جائے

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے آئیڈئیل اور موجودہ حکمران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker