بین الاقوامیتازہ ترین

عاشق رسول مولانا غلام رسول مجددی چکسواری ؒ کے تیسرے سالانہ عرس کی تقریب

unnamed (1)برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )محسن اہل سنت عاشق رسول مولانا غلام رسول مجددی چکسواری ؒ کے تیسرے سالانہ عرس مبار ک کی تقریب مرکزی جا مع مسجد حضرت مجدد الف ثانی ایجوکیشنل ٹرسٹ میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں ملک بھر اور بیرون ممالک سے جید علماء و مشائخ ، حفاظ ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عشاقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی تقریب کی میزبانی کے فرائض صاحبزادہ حافظ محمد سعید احمد مکی ناظم مالیات جما عت اہل سنت برطانیہ ، صاحبزادہ شیخ داؤد شامی اور قا ری صداقت حسین مجددی نے سرانجام دیے اس روحانی و مذہبی تقریب کی سرپرستی مفتی گل رحمان قادری سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ اور صدارت پیر محمد علا ؤ الدین صدیقی قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت و سجا دہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر نے کی اس موقع پر جا نشین حضور ضیاء الا مت پیر محمد امین الحسنات شاہ وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور و اوقاف پاکستان سجادہ نشین بھیرہ شریف ، پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری سجادہ نشین فیض پو ر شریف و ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر ، پیر اورنگزیب با دشاہ قاسمی سجا دہ نشین آستانہ عالیہ موہڑہ شریف ، پیر سید ہا شمی میا ں اشرفی سجا دہ نشین دربا ر عالیہ کچھو چہ شریف انڈیا ، مفتی منیب الرحمن چیئرمین رویت حلال کمیٹی پاکستان ، پیرذادہ رضا ثاقب مصطفائی امیر ادار ۃ المصطفےٰ پاکستان ، پیر خالد سلطا ن القا دری چیف آرگنائزر جما عت اہل سنت پاکستان خانوادہ حضرت سخی سلطان با ہو ؒ و امیر جما عت صالحین ، مفتی محمد لیا قت حسین الا زہری ، امیر جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی یا ر محمد قادری ، صاحبزادہ رفیق احمد چشتی ، علامہ حسنین رضا صدیقی ، علا مہ غلام ربانی افغانی ، علا مہ محمد نصیر اللہ نقشبندی ، علامہ اعجاز احمد شامی ، علامہ محمد شعیب چشتی ، علامہ رسول بخش سعیدی ، پیر محمد طیب الرحمن قا دری چیئر مین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ ، علامہ خلیل احمد حقانی ، الشیخ مصبا ح لمالک لقمانوی ، صاحبزادہ پیر نجیب الرحمن فیض پو ری ، قاری محمد امین چشتی ، صوفی نذیر نقشبندی ، پیر محمد عمران ابدالی ، صاحبزادہ پیر ظہیر الدین نقشبندی ، علامہ محمد جمشید سعیدی، محمد نذیر مہروی ، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ ، قاضی عبد العزیز چشتی ، صوفی جا وید اختر سجا دہ نشین گھمکول شریف ، سید محمد فاروق شاہ ، محمد صدیق چشتی ، مولانا الطاف حسین ، صاحبزادہ حما د صدیقی ، صاحبزادہ حسن صدیقی ، حافظ عبد القا در ، علامہ طا رق مجا ہد جہلمی ، سید ظفراللہ شاہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے بھی عرس مبارک کی تقریب میں بھرپو ر حصہ لیا ۔اس موقع پرعلماء و مشائخ کی موجود گی میں حافظ محمد قاسم صدیق چشتی کی دستار بندی بھی کی گئی ۔اپنے صدارتی خطبہ میں پیر محمد علا ؤ الدین صدیقی قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت و سجا دہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر نے کہا کہ دیا ر غیر میں عریانی و فحاشی کے خاتمہ کیلیے مولانا غلام رسول چکسواریؒ نے انقلابی اقدامات اٹھا ئے ۔انہو ں نے کہاکہ جو شخص عشق رسول میں زندگی بسر کرتا ہے تو اس کے دنیا کے جا نے کے بعد بھی لوگ اس کے چرچے کرتے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی اور اسے راہ راست پر لا نے والا راستہ اپنائیں تا کہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں کی کامیابیاں نصیب ہو ں ۔ انہوں نے کہاکہ علماء دین جواں سال نسل کو عشق رسول ﷺ کی دولت سے مزین کریں تاکہ بے راہ روی اور گمراہی سے انہیں بچایا جا سکے ۔جا نشین حضور ضیاء الا مت پیر محمد امین الحسنات شاہ وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور و اوقاف پاکستان سجادہ نشین بھیرہ شریف نے کہاکہ اپنے معمولات زندگی کو بہتر بنا نے کے لیے نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے دنیا وی معاملا ت کے ساتھ ساتھ دین پر بھی توجہ ضروری ہے کیونکہ اعمال صالح ایک مومن کی زندگی اور بعد از موت بھی کام آتے ہیں ۔ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری سجادہ نشین فیض پو ر شریف و ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر نے کہاکہ مولانا غلام رسولؒ نے ساری زندگی غلامی رسول میں گزارتے ہو ئے اپنے نام کی لا ج رکھی ۔ انہو ں نے اسلام کی تبلیغ و ترویج اور ترقی کے لیے اللہ کے گھر تعمیر کروائے تا قیامت لوگوں کے دلوں میں ان کا نام زندہ و جاوید رہے گا ۔ پیر خالد سلطان القادری چیف آرگنا ئزر جما عت اہل سنت پاکستان و امیر جما عت صالحین نے کہاکہ بزرگان دین کی صحبت اختیار کریں تاکہ دنیا میں وقت گزارنے کے اصول اور آخرت کی فیوض و برکات حاصل ہوں ۔ انہو ں نے کہاکہ دین اسلام کی تعلیمات اور اس کے فروغ کے لیے جد وجہد کرنے والا انسان کبھی مرتا نہیں بلکہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں محض منتقل ہوتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اہل سنت بھنگی اور چرسی پیر ذادوں کو نہیں مانتے بلکہ اللہ اور اسکے رسول کے احکاما ت کی طرف بلا نے والا شریعیت اور طریقت پر پہرا دینے والا ہی ہما را مرشد و رہنما ہے انہو ں نے کاکہا کہ ایسے لوگ ولی کامل ہیں جن کو دیکھ کر خد ایا د آجا ئے۔ پیر سید ہا شمی میا ں اشرفی سجا دہ نشین دربا ر عالیہ کچھو چہ شریف انڈیا نے کہاکہ آخرت میں انعامات کے حصول کے لیے ایما ن ، عقائد اور نظریات پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ پیرذادہ رضا ثاقب مصطفائی امیر ادار ۃ المصطفےٰ پاکستان نے کہاکہ دین کے لیے زندگی صرف کرنے والے ہی حیات جا وداں کے مصداق ٹھہرتے ہیں ۔ امیر جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی یا ر محمد قادری نے کہاکہ اسوقت تک قرآن اور صاحب قرآن کی بات ہم پر اثر انداز نہیں ہوگی جب تک ہم اپنے اندر طلب اور احترام پیدا نہ کرلیں ۔ قرآن بعض انسانوں کے لیے ہدایت کا سبب بنتا ہے اور بعض کے لیے گمراہی کا اسلیے اس کے رموذ اوقاف کو سمجھنے کے بعد ہی حقیقی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔صا حبزادہ پیر محمد طیب الر حمن قا دری نے کہاکہ جو انسان اپنے پیچھے نیک اور صالح اولا د چھوڑ جاتا ہے تو رہتی دنیا تک اسے ایصال ثواب پہنچتا رہتا ہے ۔مفتی لیا قت حسین الا زہری نے کہاکہ انسان اپنے معمولات زندگی سے پہچانا جا تا ہے اور اللہ رب العزت کے سامنے اسی کا حقیقی مقام و مرتبہ ہے جو تقویٰ و پر ہیز گا ری اپنا نے والا ہے۔ اس موقع پر علامہ رسول بخش سعیدی ، علامہ اعجاز احمد شامی ، صاحبزادہ رفیق احمد چشتی ، صاحبزادہ حسنین رضا صدیقی ، صاحبزادہ شعیب حسین چشتی ، سید ظفر اللہ شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ عرس مبارک کی تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ کے فوت شدگان کے لیے خصوصی دعا اور شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ملک میں جو بھی حادثہ ہوا ذمہ دار مسلم لیگ نواز ہوگی: سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker