پاکستانتازہ ترین

20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ

ؒلاہور(پاک نیوز )پنجاب کے فلورملزمالکان نےبیس کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید دس روپے اضافہ کردیا۔ فلور ملزایسوسی ایشن کی جانب سے صرف پانچ روز بعد آٹے کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں آٹے کے بیس کلو گرام تھیلے کی قیمت دس روپے اضافے کے بعد سات سو پنتالیس روپے تک پہنچ گئی۔اس سے قبل فلورملوں نے تین ستمبرکو بیس کلو گرام آٹے کی قیمت میں بیس روپے کااضافہ کیا تھا۔ ایک ہی ماہ میں بیس کلو آٹے کی قیمت میں تیس روپے بڑھنے پر شہریوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود آٹا مہنگا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس معطل کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker