تازہ ترینفن فنکار

سلمان خان نے عامر خان کے لیے اپنی فلم کی شوٹنگ کا مقام تبدیل کردیا

ممبئی(نمائندہ شوبز)سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے مقام کو اپنے دوست مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے تبدیل کردیا۔ بالی ووڈ نگری میں ان دنوں خانز کی دوستی کے چرچے ہیں جس میں تینوں خانز ایک دوسرے کے ساتھ شیروشکر نظر آتے ہیں جب کہ اپنی اس دوستی کی خاطر دبنگ خان نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے چھوٹی سی قربانی بھی دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور عامر خان اپنی آنے والی فلموں ’’سلطان‘‘ اور ’’دنگل‘‘ میں ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی شوٹنگ پنجاب اور ہریانہ میں ہونا تھی لیکن عامر خان کو دونوں فلموں کے ایک ہی مقام کی وجہ سے اس لیے فکر لاحق تھی کہ دونوں فلموں میں ایک ہی مقام دیکھنے میں آئے گا لیکن ان کی یہ فکر دبنگ خان نے دور کی۔ سلمان خان نے اپنے دوست کے لیے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فلم کی شوٹنگ کا مقام ہی تبدیل کردیا تاکہ عامر خان وہاں اپنے دنگل کا میلہ سجا سکیں۔ سلمان خان اب فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کجرات کے قریب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:معذور لڑکی کی بیوہ ماں انصاف کی متلاشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker