تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ایڈیشنل آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

ٹیکسلا(نا مہ نگار)ایڈیشنل آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ،سیاسی اثر ورسوخ کے حامل ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ ٹرانسفر کے باوجود تھانے میں براجمان ، ہال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ طارق گوندل کا تبادلہ پنجاب ہائی وے پولیس میں ہوا ، تاہم ایس ایچ او نے تبادلہ رکوانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے زرائع کے مطابق ایس ایچ او طارق گوندل کا چند روز قبل تبادلہ پنجاب ہائی وے ٹریفک پولیس میں ہوا ہے ، اور مذکورہ آفیسر کوپولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ،مگر مذکورہ پولیس آفیسر اپنی نئی جگہ تعیناتی کی بجائے تھانہ صدر میں رکنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے ،جبکہ زرائع کے مطابق علاقہ کی سیاسی اہم شخصیات اسکی پشت پناہی میں مصروف ہیں ، جس کی وجہ سے ٹرانسفر کے باوجود مذکورہ انسپکٹر تا حال تھانہ صدر واہ کینٹ میں براجمان ہے اور چارج دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے،

یہ بھی پڑھیں  سپر ماڈل کی ڈائری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker