بین الاقوامیتازہ ترین

ملکہ الزبتھ کو برطانیہ پر طویل ترین حکمرانی کا اعزاز حاصل

لندن(ڈیسک نیوز)برطانیہ پر ملکہ الزبتھ کی حکمرانی کو آج تریسٹھ سال مکمل ہوگئے۔ پچیس برس کی عمر میں ملکی سربراہی کی ذمے داریاں سنبھالنے والی ملکہ الزبتھ نے سب سے زیادہ طویل عرصے تک ملکہ رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ الزبتھ نے صرف پچیس برس کی عمر میں ملکہ کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ کئی بحران آئے، کئی نشیب و فراز آئے، کئی مسائل آئے لیکن ملکہ الزبتھ کے بروقت اور ذہانت سے بھرپور فیصلوں نے تخت برطانیہ کو ہلنے نہیں دیا۔ تریسٹھ برس کی حکمرانی میں بارہ وزرائے اعظم بدل چکے ہیں۔ سب سے زیادہ عرصے تک برطانیہ کی ملکہ رہنے کے اس اعزاز پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے اور ملکہ الزبتھ کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ملکہ برطانیہ کو ہاؤس آف کامن میں خراج تحسین پیش کریں گے جس کے لیے اجلاس کو آدھے گھنٹے کے لیے معطل کیا جائے گا۔ دریائے ٹیمز پر ملکہ برطانیہ کو سلامی بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker