تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے،عرفان سونی

جھنگ(تحصیل رپورٹر) پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگرکسی نے ہماری پاک فوج کو میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو پوری قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ہمیں وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار محمد عرفان سونی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور پاک فوج نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے سیلاب آئے تو پاک فوج ،زلزلہ آئے تو پاک فوج ،ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے تو پاک فوج ،الیکشن آئے تو بھی پاک فوج ہی سمبھالتی ہے اس لیے ہمیں پاک فوج کا شکر گزار ہونا چاہیے اور جنرل راحیل شریف جیسے ایماندار آفیسر ہی ہمارے ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسڑ کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں دو ایڈز کے مریضوں کی تشخیص

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker