تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا پولیس نے ناکے پر تلاشی کے دوران مشتبہ شخص سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار )تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ناکے پر تلاشی کے دوران مشتبہ شخص سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا،ملزم کے خلاف ایکسپلوزوز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق پولیس نے تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص سید حسین شاہ ولد رحمت شاہ ساکن ڈھوک وجن سے دو سو ڈیٹو نٹرز،ایک سو پچا س میٹر فیوض تاربرآمد کر لی ، ملزم بن بھولہ سے دھماکہ خیز مواد لیکر ٹیکسلا کی طرف آرہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف 4/5 ایکپلوزوز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ابھی یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مذکورہ شخص یہ دھماکہ خیز مواد کہاں لیکر جارہا تھا اور اس کا کیا مقصد تھا ،پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے،ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کیس کے تفتیشی آفیسر ہیں جن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں خبر کی الیکٹرونک میڈیا میں غلط تشہیر ہوئی کوئی بارود کی گاڑی نہیں پکڑی بلکہ ایک شخص کو پکڑا ہے جس سے یہ بارودی مواد برآمد ہوا ،پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے،

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:بہاولنگر کپاس پیدا کرنے والا ایک بڑا ضلع ہے،ڈی او زراعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker