تازہ ترینعلاقائی

واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار

ٹیکسلا( نا مہ نگار )واہ نوبل گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام واہ نوبل بیڈ کوارٹر میں کمرشل بارود میں جدید رجحانات کے موضوع پر دو روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اہلکاروں کو کمرشل بارود کے استعمال میں جدید ٹیکنیکس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) شیر ازاللہ چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل نے کہا کہ کمرشل بارود کے استعمال میں جدید ٹیکنیک کو سیکھنا اور ان پر عمل درآمد کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اہلکاروں کے لیے یہ سیمینار انتہائی مفید ہو گا کیونکہ ایف ڈبلیو او ملک کے میگا پراجیکٹ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ اس سیمینار کے دوران دستاویزی فلم اور لیکچر کے علاوہ ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو بارود کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر سیمینار کے شرکاء میں بریگیڈیئر (ر) شیرازاللہ نے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں  ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker