پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اپپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل، وزیر داخلہ چوہدری نثار، چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگلت بلتستان کے گورنرو وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔قبل ازیں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدرات میں ہونے والے اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اصلاحات پر اتفاق کیا گیا جب کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کے تمام حصوں میں امن قائم کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں این جی اوز کا ڈیٹا آن لائن کر کے نادرا میں ڈیٹا بینک کے قیام اور اسلحہ لائسنس کو سنٹرلائز کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم سے پشاور زلمی ٹیم کی ملاقات، ڈیرن سیمی کو شہریت ملنے پر مبارکباد دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker