پاکستانتازہ ترین

کراچی طرز کا آپریشن لاہور میں بھی ہونا چاہیے۔پرویز الہی

لاہور(پاک نیوز).پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے توانائی منصوبوں میں اربوں روپے ضائع کردیے ۔کراچی کی طرح کا آپریشن لاہور میں بھی ہونا چاہیے۔ لوگ کراچی کو بھول جائیں گے۔ مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے پر شریف برادران نے بڑے دعوے کیے مگر ناقص منصوبہ بندی سامنے آگئی ، عوام کے اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شریف برادران رینٹل پاور منصوبوں کے خلاف بہت شور مچاتے رہے مگر اب یہی منصوبے نئے ناموں سے چلائے جارہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ کراچی طرز کا آپریشن لاہور میں بھی ہونا چاہیے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر میڈیا نےپورا سچ بولا ، پنجاب حکومت سچ سننے کا حوصلہ پیدا کرے۔ انہوں نے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں  چینی صدر جلد پاکستان آئیں گے، دہشتگردی کے خاتمے پر متفق ہیں،، چینی، پاکستانی وزیرخارجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker