تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ہمیں بھی ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔قاری ذوار بہادر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) حضور سیدالمرسلین ﷺنبی آخرالزماں ہیں ان کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آسکتا۔سینکڑوں صحابہ کرام نے نبی پاک ﷺکی ناموس کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں ۔ہمیں بھی ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔چیف آف دی آرمی سٹاف راحیل شریف کو چاہئے کہ کسی بھی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں پاکستان کی مسلح افواج خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر قاری ذوار بہادر نے جامع مسجد صدیقیہ میں منعقدہ ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسنی علماء کونسل کے مقامی صدر حافظ محمد یعقوب ،جماعت اہل سنت کے رہنما حافظ مقصود احمد نقشبندی ،حافظ غلام رسول ضیاء،علامہ محمد قمرالدین نورانی اور دوسرے علماء کرام بھی موجود تھے۔ علامہ غلام حسن نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی رحمتﷺنے نبوت و رسالت کا دروازہ بند کرکے اپنی امت کو بہت بڑے ذہنی انتشار سے بچا لیامولانا محمود احمد کوکب نے کہاغلامان مصطفی کٹ تو سکتے ہیں مگر نبی پاک کے ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔مولانا ڈاکٹر مشتاق نورانی نے کہا انگریزوں نے ہمارے اسلاف کو برباد کرنے کی کوشش کی مگر امام شاہ احمد نورانی نے ان کا ہر دعویٰ خاک میں ملادیاقاری ذوار بہادر نے مسلح افواج کے ضرب غضب کی مکمل حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت افواج پاکستان کے ساتھ ہیموجودہ جرنیل کو چاہئے کہ ہر اس شخص کا کڑا حساب کیا جائے جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اسے سزا دے کرکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قادیانیوں کی طرف سے کروڑوں روپوں کی آفر کو جوتی کی نوک پر ڈال کر نبی رحمت ﷺکی ناموس پر آنچ نہین آنے دی ۔کانفرنس سے مولانا فیاض احمد قادری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  لائن آف کنٹرول پربھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker