تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: اسسٹنٹ کمشنر امتیاز خاں کچھی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

unnamed (1)دیپالپور( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر امتیاز خاں کچھی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،رتہ کھنہ چوک،مدینہ چوک ،پپلی چوک مکمل صاف ایک شخص گرفتار تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کی جانب سے ملاوٹ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز انہوں نے رتہ کھنہ چوک مدینہ چوک اور پپلی پہاڑ چوک میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا اور بعض دوکانداروں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے وارننگ بھی دی جب کہ ایک شخص کو کارسرکار میں مداخلت پر گرفتار کروادیااسسٹنٹ کمشنر نے مدینہ چوک میں موجود ٹیکسی سٹینڈ کوبھی لاری اڈہ میں منتقل کردیا ان اقدامات کو عوام نے خوب سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا اس موقع پر امتیاز احمدخاں کھچی نے اتحاد پریس کلب دیپالپورسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے باعث عوام کو بیشمار مشکلات کاسامنا ہے جن کے تدارک کیلئے یہ آپریشن کیا جارہاہے اور یہ کسی بھی قسم کے دباؤ اور سفارش کے بغیر ہر صورت جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:آئیسکو ٹیم کا بن بھولا مارگلہ کرش پلانٹ پر چھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker