بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں اونٹوں کی قربانی پرپابندی عائد

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی حکومت نے میرس وائرس پھیلنے کے خدشہ پر رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر اونٹوں کی قربانی پر پابندی عائدکردی۔ سعودی اخبار کے مطابق یہ بات ثابت ہونے کے بعد کہ اونٹوں میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس پایا جاتا ہے جو انسانوں کیلیے مہلک ہے،اونٹوں کوذبح کرنے پر پہلے ہی پابندی عائدکی جا چکی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان فیصل الظہرانی کے مطابق سعودی عرب میں کسی بھی جگہ اونٹ کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں، مکہ میں مقیم برمی برادری جو عیدالاضحی کے موقع پر عموماً اونٹوںکی قربانی کرتی ہے اس بار قربانی کیلیے دیگر جانوروں کا انتخاب کرے، حکومت نے یہ فیصلہ سعودی مفتی اعظم کے فتویٰ کی روشنی میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: چارٹر آف ڈیمانڈنہ مانا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔شوکت چدھڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker