پاکستانتازہ ترین

بانی پاکستان محمد علی جناح کا 67 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

کراچی(پاک نیوز)بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا 67 واں یوم وفات ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منایاجا رہا ہے۔ بانی پاکستان کے یوم وفات پرکراچی سمیت ملک بھرمیں تقریبات کااہتمام کیاجائے گا۔ قائداعظم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ قائداعظم کے یوم وفات پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورصوبائی کابینہ کے ارکان بانی پاکستان کے مزارپر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔ قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادبھی مزارقائد پرحاضری دے گی اورفاتحہ خوانی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں تعلیمی نصاب مکمل طور پراردومیں تبدیل کرنے پرغور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker