پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

لاہور(پاک نیوز)پنجاب اور سندھ کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ سیاسی جماعتیں ابھی تک کارکنوں کو ٹکٹ جاری نہیں کرسکیں ،جس سے کارکنوں میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے ۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت جنرل کونسلر کی نشستوں پر انتخابات 31 اکتوبر کو ہو رہے ہیں، خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات بعد میں ہوں گے۔چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کی نشستوں کے لئے امیدوار دھڑا دھڑکاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی تعداد میں مسلسل اضا فہ ہورہا ہے۔ بیشتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے نام کوئی جائیداد ہے ،نہ زیور اور نہ ہی بینک بیلنس۔بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ امیدواروں کا جوش وخروش بھی دیدنی ہے

یہ بھی پڑھیں  دونوں ملکوں میں روابط کو مزید بڑھایا جائے گا،سیکرٹری خارجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker