تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: قصابوں نے انت مچا دی ، بیماراورلاغر جانوروں کاگوشت فروخت

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) داؤدخیل میں قصابوں نے انت مچا دی بڑا گوشت 300روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گوشت بیمار اورلاغر جانوروں کا فروخت کیا جاتا ہے جبکہ داؤدخیل میں اکثر قصابوں کے ٹھیہ پر ان کے پٹھوں پر جالی نہیں لگی ہوئی ہیں جبکہ ساتھ گندگی کے ڈھیروں اور سیوریج نالوں کی وجہ سے ہر وقت گوشت پر مکھیاں اور مچھر بیٹھے ہوتے ہیں اور وہی گوشت عوام کو کھلایا جا رہا ہے اسی طرح بکرا کا گوشت بھی 650روپے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خرگوش کی نیند سو رہی ہے اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی او میانوالی طلعت محمود گوندل اور اے سی عبد القادر شاہ سے اپیل کی ہے کہ داؤدخیل میں بھی میانوالی کی طرح چھاپے مار کر قصابوں کو چیک کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے اور داؤدخیل میں قائم سویٹ شاپ ،بیکری ،اور ہوٹلوں کو بھی چیک کیا جائے کیونکہ اکثر ثموثوں ،مٹھائی میں کیڑے ،مکھیاں و غیرہ دیکھی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker