تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :جناح بیراج کوٹ چاندنہ چیک پوسٹ کے عملہ بلاوجہ عوام کو تنگ کرنے لگا

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) جناح بیراج کوٹ چاندنہ چیک پوسٹ کے عملہ بلاوجہ لوگوں کو تنگ کرتا ہے اور کئی کئی گھنٹے ذلیل و خوار کرتا رہتا ہے کئی مسافروں کو میانولای اپنے کاموں پر مقررہ وقت پر پہنچنا ہوتا ہے لیکن ان کی کئی کئی گھنٹوں کی چیک ان کو لیٹ کر دیتی ہے جبکہ کمپیوٹر پر مسافر اپنے شناختی کارڈ کیمرہ کے سامنے لاتے ہیں لیکن کئی بار کمپیوٹر پر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار شعیب خان ،آصف خان ،ظفر اللہ خا ن ،کلیم اللہ ،شفاء اللہ ، ویگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رات کو ہم لوگ آ رہے تھے ہم نے انہیں اپنے کارڈ بھی دکھائے گاڑی کی تلاشی بھی لی گئی لیکن اس کے باوجود کافی دیر تک یوں ہی چیک پوسٹ پر کھڑا کیے رکھا اور وقت ضائع کرتے رہے اس کے علاوہ آنے والے ٹرکو ں سے کوٹ چاندنہ والی سائیڈ چیک پوسٹ کا عملہ رقم بٹورنے میں لگا رہتا ہے اور ان کی کوئی چیکنگ نہیں کی جاتی ہے اسی طرح موٹر سائیکل سواروں کو بھی بلاوجہ تنگ کرتے ہیں اور کھبی وہ تمام عملہ آپس میں خوش گپیوں میں مصروف ہوتا ہے اور تمام گاڑیاں گزر کر جا رہی ہوتی ہیں ان کو ڈیوٹی کا کوئی خیال ہی نہیں ہوتا ہے انہوں نے ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پولیس ملازمین کو چیک پوسٹ سے ہٹایا جائے جو بلاوجہ عوام کو سہولت دینے کی بجائے تکلیف دیتے ہیں ان چیک پوسٹوں پر خوش اخلاق عملہ تعینات کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دالائی جائے

یہ بھی پڑھیں  چمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستانی اسکواڈ آج اسکاٹ لینڈ روانہ ہو جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker