پاکستانتازہ ترین

قاضی حسین احمد کی نمازجنازہ سہ پہر3بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائیگی

qaziاسلام آباد(بیوروچیف) جماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمد کی نمازجنازہ آج سہ پہرتین بجے جناح پارک، پشاور میں ادا کی جائے گی۔وہ گزشتہ رات ایک بجے کے قریب 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے،وہ طویل عرصے سے دِل کے عرضے میں مبتلا تھے، اورانہیں دمہ کا مرض بھی لاحق تھا۔قاضی حسین احمد گزشتہ تین رو ز سے علیل تھے اور انہیں علاج کی غرض اسلام آبادکے ایف ٹین میں واقع نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم رات گئے ساڑھے بارہ بجے کے قریب انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد 12 جنوری1938 کو خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کاکاصاحب میں پیدا ہوئے، اسلامی جمعیت طلبا کے رکن سمیت بائیس سال تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے، قاضی حسین احمد 1987سے لے کر دوہزار چھ تک مرکزی امیر رہے ۔ اِس سے پہلے مرکزی جنرل سیکریٹری،خیبرپختونخوا کے صوبائی اور پشاور کے امیر بھی رہے، مرحوم قاضی حسین احمد کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کئی بار دل کا بائی پاس کرچکے تھے،اتوار کی رات بارہ بجے کے قریب ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور دل کا خطرناک دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،مرحوم قاضی حسین احمد کو اسلام آباد سے پہلے ان پشاور منتقل کیا جائے گا جہاں سہ پہر تین بجے جناح پارک میں ان کا جنازہ ادا کی جائے گی،اور ان کی تدفین آبائی گاوں زیارت کاکاصاحب میں عمل میں لائی جائے گی، اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث میت کی پشاور روانگی تاخیر کا شکار رہی اور اب سے کچھ دیر قبل ہی میت کو پشاور کیلئے روانہ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  دہشتگرد ی کیخلاف جنگ سے کیسے جیت ممکن۔۔۔۔؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker