تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شہرمیں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،دورانیہ 20سے 22گھنٹے تک پہنچ گیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)اوکاڑہ شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20سے 22گھنٹے تک پہنچ گیا بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبارمکمل تباہ ہو گئے انجمن تاجران لکڑ منڈی کا شدید احتجاج اگر لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو وپڈا دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20سے22گھنٹے تک پہنچ گیا بعض علاقوں لالہ زارکالونی،محلہ علی پور ،چرچ روڈ،تحصیل روڈ ،دیپالپور روڈ،راوی روڈ،اکبر روڈ اور اس سے ملحقہ کالونیوں میں گزشتہ چند روز سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے کاروباری خاص طور پر انٹر میڈیٹ کے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کو شدید متاثر کیا ہے نگران حکومت شدید ترین گرمی اور درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ جانے پر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے جس سے لوگوں میں شدید بے چینی بڑھ گئی ہے بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی بر ی طرح تباہ ہو چکے ہیں ،مسلسل لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے اوکاڑہ کے تا جرسراپا احتجاج ہیں ،بازار میں خر یدار بہت ہی کم نظر آتے ہیں جس کی وہ سے تاجروں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کاروبار مکمل طور پر تبا ہ ہو گیا ہے دوکا نوں کے کرایے دینا مشکل ہو گیا ہے اور دوکا ن دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں نگران حکومت بھی بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کے جن پر قا بو پا نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اب تو آئندہ آنے والی حکومت پر امید ہے کہ وہ ہی لو ڈ شیڈ نگ کے مسلئے کو حل کر ے گی *

یہ بھی پڑھیں  عبدالحکیم:گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے نہر میں کود کر زندگی ختم کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker