پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیکیورٹی بڑھا دی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شاہ محمود قریشی ، چوہدری سرور، میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان، میاں محمود الرشید اور ملک تیمور کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائش گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرایا جارہا ہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری سرور نے گذشتہ روز پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوایا تھا جس میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آسٹریلیا روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker